سعودی عرب میں خواتین کے پہلے ریسلنگ مقابلے سے متعلق ڈبلیو ڈبلیو ای نے کہا ہے کہ نتالیہ نیڈہارٹ، لیسی ایوینز اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیے یہ ناقابلِ فراموش رات ہے۔
آسٹریلین الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔ گرین شرٹس نے ہدف 17.5 اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے جویریہ خان نے 48 گیندوں پر 54 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اُنہیں 'وومن آف دی میچ' قرار دیا گیا۔
آئی سی سی کے مطابق شکیب الحسن اور بھارتی سٹے باز دیپگ اگروال کے رابطوں کا سلسلہ نومبر 2017 میں شروع ہوا جو اپریل 2018 تک جاری رہا۔
شق دو اعشاریہ چار چار کے مطابق شکیب الحسن کو کرپشن کے لیے دعوت دی گئی اور اس کی مکمل تفصیلات انہوں نے فراہم نہیں کی۔
مصباح الحق کا کہنا ہے کہ میزبان آسٹریلوی ٹیم مضبوط ہے اور دورۂ آسٹریلیا پاکستان کی نوجوان ٹیم کے لیے امتحان ہے۔
نیدرلینڈ نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے کر گرین شرٹس کو ایونٹ سے باہر کردیا۔
یہ ٹی ٹونٹی میں آسٹریلیا کی سب سے بڑی فتح اور سری لنکا کی بدترین شکست تھی۔
پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان آج ہونے والا دوسرا میچ فیصلہ کن ہوگا۔ دونوں ٹیموں میں سے جو بھی ٹیم یہ میچ جیتے گی وہ سال 2020 میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کرسکے گی۔
یہ سیریز آئی سی سی کی خواتین کی عالمی چیمپئن شپ کا ایک حصہ ہے اور 2021 میں ہونے والی عالمی کپ تک پہنچنے کے لیے اس کے پوائنٹ حاصل کرنا ضروری ہیں۔
جن کھلاڑیوں کے این اوسی منسوخ کئے گئے ہیں ان میں شعیب ملک، محمد عامر، محمد حفیظ، وہاب ریاض، محمد حسنین، عماد وسیم، فہیم اشرف، حارث رؤف، سہیل اختر، سہیل تنویر محمد عرفان، انور علی اور مرزا احسن شامل ہیں۔
بنگلہ دیش کی ويمن کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ایک روزہ میچز کھیلے گی۔
مزید لوڈ کریں