مقامی افراد کے مطابق، ضلع بونیر میں کالعدم تحریک طالبان کے کارکن دوبارہ متحرک ہو رہے ہیں۔ رواں سال اگست میں بونیر کی مختلف اہم شخصیات کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے تھے جن میں حکومت سے عدم تعاون کی تنبیہ کی گئی تھی۔
مسلم لیگ (ن) کا مؤقف ہے کہ عدالتوں سے ضمانت حاصل کرتے وقت ضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے تھے۔ پاکستان میں ایسا کوئی قانون نہیں جس کے تحت حکومت کو سیکورٹی بانڈز جمع کرنے کا اختیار ہو۔
جمعیت علماء اسلام (ف) کے آزادی مارچ کے شرکا نے میٹرو بس ڈپو سے ملحقہ گراؤنڈ میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ انتظامیہ نے 31 اکتوبر سے میٹرو بس سروس معطل کر رکھی ہے۔
پاکستان کے نجی نیوز چینل 'دنیا' ٹی وی کے پانچ جون 2018 کو نشر ہونے والے ایک پروگرام میں الزام لگایا گیا تھا کہ ریحام خان نے عمران خان کے سیاسی مخالف شہباز شریف کے ایماء پر اپنے سابق شوہر کے خلاف کتاب میں بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مکروہ کام کا عادی ہے۔ اس نے دوران تفتیش تسلیم کیا کہ وہ 2009 میں برطانیہ سے سزا کاٹنے کے بعد ڈی پورٹ ہوکر پاکستان آیااور روات کے علاقہ میں رہنے گا۔
جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھی سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ اب حکومت کی گرتی ہوئی دیوار کو ایک اور دھکا دینے کے لیے پورے ملک کے عوام سڑکوں پر نکلیں۔
وکلا کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی عدالت سے ضمانت ہونے پر عدالتی مچلکے جمع کرا دیے گئے ہیں جس کے بعد حکومت کو کسی قسم کے سیکیورٹی بانڈ مانگنے کا کوئی اختیار نہیں۔
رضا باقر نے کہا ہے کہ درآمدات میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے، مرحلہ وار آسانیاں لائی جا رہی ہیں۔ اس سے قبل، ان درآمد کنندگان کو ایڈوانس ادائیگیوں سے جولائی 2018 میں روک دیا گیا تھا، جس کا مقصد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو استحکام دینا بتایا گیا تھا
پاکستان میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے اس بیان پر بھی شہری ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ملک میں ٹماٹر 17 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے۔
جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن مرتضیٰ محسود کے مطابق، حالیہ عرصے میں صرف جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگیں پھٹنے سے 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔
وی او اے کی ٹیم ایچ نائن کے گراؤنڈ سے باہر نکل رہی تھی تو باہر بسوں اور پک اپس پر سینکڑوں افراد سوار ہوتے دکھائی دیئے۔جن کے ایک ہاتھ میں پارٹی کا جھنڈا تھا اور دوسرے میں کمبل
مزید لوڈ کریں