بدھ سے ایران کے زیر زمین فردو جوہری پلانٹ میں نصب ایک ہزار سے زائد سینٹر فیوجز کو یورینیم کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
ایران کی جوہری تنصیب فردو شیعہ فرقے کے مقدس شہر قم کی قریبی پہاڑیوں میں قائم ہے۔ معاہدے کے تحت ایران کو یہاں موجود سنٹری فیوجز میں یورینیم کی افزودگی کے علاوہ دیگر استعمال کا پابند بنایا گیا تھا۔
ترک حکام کے بقول انہیں امید ہے کہ البغدادی کی بہن سے تفتیش کے دوران اہم انٹیلی جنس معلومات ملیں گی جن سے داعش کی اندرونی سرگرمیوں کے بارے میں مزید تفصیلات حاصل ہوں گی۔
کرد فورسز کی جیل میں داعش سے تعلق رکھنے والے تقریباً پانچ ہزار 'جہادی' قید ہیں۔ ان قیدیوں میں شامی اور عراقی شہریوں کے علاوہ برطانوی، فرانسیسی اور جرمن نژاد 'جہادی' بھی شامل ہیں جو انتہائی کسمپرسی کے عالم میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
مظاہرین نے قونصل خانے سے ایران کا پرچم اتار کر عراق کا جھنڈا لہرایا۔ وزیر اعظم نے مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ ایک ماہ میں احتجاج کے دوران 250 افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ جو سمجھتے ہیں کہ امریکہ کے ساتھ مذکرات کرنے سے مسائل حل ہوجائیں گے وہ 100 فی صد غلط ہیں۔
حکام کے مطابق شمالی شام کے سرحدی قصبے تل ابیض کے ایک بازار کے نزدیک ہونے والے دھماکے میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔
ترکی کی وزارت دفاع نے یہ واضح نہیں کہ یہ سپاہی کس کے حوالے کیے گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سپاہی روس کے ہیلی کاپٹر میں سوار کرائے گئے ہیں۔
داعش کے نئے سربراہ سے متعلق معلومات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اس کا نام ان لوگوں کی فہرست میں شامل نہیں تھا جنہیں ممکنہ طور پر البغدادی کا جانشین تصور کیا جاتا تھا۔
تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ داعش کی قیادت تنظیم کو یکجا رکھنے کے لیے البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق تب تک نہیں کرے گی جب تک کہ البغدادی کے جانشین پر اتفاق نہیں ہو جاتا۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ اگر یہ دیکھا گیا کہ کردوں نے 30 کلومیٹر کی پٹی کو خالی نہیں کیا ہے تو ترک فوج ان کے خلاف کارروائی کرے گی
یہ تعزیرات ایسے وقت میں عائد کی گئی ہیں جب امریکی وزیر خزانہ اسٹیو منوشن مشرق وسطیٰ کا دروہ کر رہے ہیں، جس کے دوران وہ مصر، اردن، لبنان اور فلسطین کے لیے معاشی ترقی کے منصوبے کو حتمی شکل دیں گے۔
مزید لوڈ کریں