تین ماہ پہلے وہ ایک کشتی ہی کے ذریعے بحر اوقیانوس عبور کرکے امریکہ پہنچی تھیں، کیونکہ وہ کاربن خارج کرنے والے ہوائی جہاز سے سفر نہیں کرنا چاہتی تھیں
مصر میں کھدائی کے دوران کئی بلیوں کے حنوط شدہ ڈھانچے ملے ہیں، تاہم بڑے سائز کے شیر کا ڈھانچہ ملنا غیر معمولی دریافت ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ قدیمی زمانے میں شیر کو مقدس سمجھا جاتا تھا۔
اسپین کے محکمۂ صحت نے جنسی تعلق کے نتیجے میں ایک شخص کے ڈینگی سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔ دنیا میں اب تک سامنے آنے والا اپنی نوعیت کا یہ پہلا کیس ہے۔
امریکہ میں پہلی بار انسانی جین کو لیبارٹری میں تبدیل کر کے کینسر کے خلاف لڑنے کے لیے تیار کرنے کا تجربہ فلاڈلفیا میں واقع یونیورسٹی آف پنسلوانیا میں آزمایا گیا ہے۔
’ہیلپ گائڈ‘ کے مطابق، ذہنی دباؤ کم کرنے کے لیے مکمل اور آرام دہ نیند بہت ضروری ہے۔ اپنی نیند کو بہتر بنانا اور روزانہ 8 گھنٹوں کی نیند پوری کرنے سے ذہنی دباؤ کو کم کیا جا سکتا ہے۔
صحت کے عالمی ادارے کی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مچھر سے پھیلنے والے اس مرض میں اس وقت تقریباً 10 کروڑ افراد مبتلا ہیں، اور 1970 کے بعد سے ڈینگی کے پھیلاؤ میں 30 گنا سے زیادہ اضافہ ہو چکا ہے۔
ڈينگی سے 2019 میں 70 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ماہرین ڈينگی کے پھيلاؤ کی بڑی وجوہات موسمياتی تبديلی، درجہ حرارت میں اضافے اور مسلسل بارش کو قرار دے رہے ہیں۔
گیارہ ہزار سے زائد سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر عالمی درجۂ حرارت سے متعلق دنیا کی غفلت ختم نہ ہوئی تو آنے والے وقتوں میں دنیا کو کچھ ایسے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا جو ابھی تک "خاموش" شمار ہوتے ہیں.
وہ بھی کیا زمانہ تھا جب دہلی کی فضا بھی حیدرآباد، بنگلور اور دیگر شہروں کی مانند انتہائی صاف ستھری ہوا کرتی تھی۔
تین بڑے پیداواری اداروں کی تیار کردہ غذائی اشیا کے نمونے تحقیق میں شامل کیے گئے۔ نمونوں میں 95 فی صد میں سیسہ، 73 فی صد میں سنکھیا اور 32 فی صد میں پارا موجود تھا۔
پھل، سبزیوں، زیتون کے تیل، دہی سمیت کئی دیگر صحت کے لیے مفید غذائیں خوراک میں شامل کرنے سے ذہنی تناؤ کو مات دی جا سکتی ہے۔
بھارت کے دارالحکومت اور اس کے نواحی علاقوں میں آلودگی کے باعث گہرے دھویں کے بادل چھائے ہوئے ہیں جسے ماہرین خطرناک قرار دے رہے ہیں۔
مزید لوڈ کریں