جسٹس گنگولی نے سوال کیا کہ اگر بابری مسجد مسمار نہ کی جاتی اور وہ موجود ہوتی اور ہندو سپریم کورٹ میں مقدمہ لے کر جاتے کہ اس جگہ رام بھگوان کی پیدائش ہوئی تھی تو کیا بھارتی سپریم کورٹ بابری مسجد کو مسمار کرنے کا حکم دیتی؟
بھارتی زیرِ انتظام کشمیر کی سکھ تنظیموں کے اتحاد، ’آل پارٹیز سکھ کوآرڈینیشن کمیٹی‘ کے چئیرمین، کا کہنا ہے کہ کرتار ہور راہداری کا کھلنا کرکٹ ڈپلومیسی کا نتیجہ ہے۔
صدر اشرف غنی کے بقول، طالبان قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ بین الاقوامی برادری اور امریکہ سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ انس حقانی بھی رہائی پانے والوں میں شامل ہوں گے۔
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں سیکڑوں ایسی خواتین کی کہانیاں بکھری ہوئی ہیں جن کا دکھ کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن کے اندر ہی کہیں دفن ہو چکا ہے۔
بنگلہ دیشی حکام کے مطابق حادثے کی شکار مسافر ٹرینیں دارالحکومت ڈھاکہ سے 100 کلو میٹر دوری پر براہمن باریا کے مقام پر منگل کی علی الصباح تین بجے آپس میں ٹکرائیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے مطابق اس سے قبل بھی بھارت کو ہندو ریاست میں تبدیل کرنے کے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ بھی ان ہی میں سے ایک ہے۔
بعض تجزیہ کار بابری مسجد کے فیصلے کو بھارت کے سیکولر تشخص اور مذہبی آزادیوں کے پس منظر میں دیکھ رہے ہیں جب کہ بعض قانونی ماہرین اسے میرٹ پر مبنی فیصلہ قرار دیتے ہیں۔
پونچھ کے علاقے میں سخت پابندیاں برقرار رہیں اور چار سے زیادہ افراد کے اجتماع کی اجازت نہیں دی گئی۔ میلاد النبی کے موقع پر اتوار کے روز پونچھ کے زیادہ تر حصوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات رہی۔
نئی دہلی میں مقیم سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے سابق سیکریٹری کرتار سنگھ کوچر کا کہنا ہے کہ سدھو نے راہداری کھولنے میں اہم کردار ادا کیا۔ سکھ برادری میں اُن کی وقعت میں اضافہ ہوا ہے۔
بھارتی سپریم کورٹ نے 16 اکتوبر کو محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے متنازع زمین پر مندر کی تعمیر کے لیے وفاق کو ٹرسٹ قائم کرنے کے لیے تین ماہ کا وقت دیا ہے۔
افغانستان کے صوبے پکتیکا کے گورنر مجیب الرحمٰن سمکانی نے پاکستانی فوج کی افغانستان میں دراندازی سے متعلق میڈیا رپورٹس مسترد کر دی ہیں۔
تجزیہ کار زاہد حسین کہتے ہیں کہ پاکستان اس منصوبے سے بھارتی پنجاب کی سکھ برادری کو اپنی جانب راغب کرنا چاہتا ہے۔ ماضی میں بھارتی پنجاب میں خالصتان تحریک چلتی رہی ہے۔
مزید لوڈ کریں