لوس انجلیس کاؤنٹی شیرف کے محکمے سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکار، کپتان کینٹ ویگنر نے بتایا ہے کہ مشتبہ شخص کو شناخت کر لیا گیا ہے۔ اس 16 برس کے نوجوان کا آج جنم دن تھا۔ اہلکار نے بتایا کہ مشتبہ شخص کی حالت ’’تشویش ناک ہے‘‘۔
سماعت کے دوران، سفیر ولیم ٹیلر کا کہنا تھا، ’’مجھے معلوم ہوا کہ یوکرین کے بارے میں امریکی خارجہ پالیسی کا انتظام مبہم اور غیر معمولی ہے۔ خارجہ پالیسی پر عملدرآمد کیلئے دو چینل بنائے گئے۔ ایک معمول کے مطابق اور دوسرا غیر معمولی۔‘‘
ٹرمپ نے کہا ہے کہ ترکی کی جانب سے روسی ایس 400 دفاعی میزائل نظام کی خریداری کے معاملے پر بات ہوئی؛ جب کہ دونوں فریق 100 ارب ڈالر کے ایک تجارتی سمجھوتے پر گفتگو کر رہے ہیں
امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقات سے متعلق کارروائی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے جس میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا آیا امریکہ کے 45 ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے عہدے سے برخواست کیا جائے یا نہیں۔
امریکی صحافی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ امریکی ایوان نمائندگان میں بدھ اور جمعہ کے روز ہونے والی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی سماعت کو پوری سنجیدگی اور احتیاط سے سنیں۔
اقوام متحدہ کے لیے امریکہ کی سابق سفیر نکی ہیلی نے اپنی سوانح میں الزام عائد کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ میں شامل دو اعلی عہدیداروں نے انہیں صدر کی بعض پالیسیوں کی مخالفت پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔
یہ مطالبہ ہاؤس انٹیلی جینس کمیٹی کے ری پبلیکن عہدے دار ڈیون ننیس کے ایک خط میں کیا گیا ہے جس میں انہوں نے ڈیموکریٹک پینل کے چیئرمین ایڈم شف کو گواہوں کی فہرست بھیجی ہے۔ یہ خط کئی نیوز ویب سائٹس پر شائع ہوا ہے۔
انتخاب جیتنے کے بعد ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کیلئے کام کرنے والوں نے انٹرنیٹ پر دھمکیاں دینے والوں کو شکست دے دی ہے۔
یہ گھر صدر ٹرمپ کے والد فریڈ ٹرمپ نے 1940 کی دہائی کے دوران تعمیر کیا تھا اور صدر ٹرمپ نے اس گھر میں اپنی زندگی کے پہلے چار سال گزارے تھے۔
یوکرین میں تعینات امریکی سفارت کار نے اقرار کیا ہے کہ یہ مکمل طور پر واضح تھا کہ یوکرین کو امریکی امداد تب تک جاری نہیں کی جائے گی جب تک یوکرین سابق امریکی نائب صدر جو بائیڈن کے خلاف تحقیقات کا آغاز نہیں کرتا۔
مذکورہ ریڈیو انٹرویو کے دوران صدر ٹرمپ نے لیبر پارٹی کے لیڈر اور بورس جانسن کے مخالف امیدوار جیریمی کوربن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعظم کے طور پر آپ کے ملک کیلئے انتہائی خراب ثابت ہوں گے۔
صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے اراکین کے سامنے سونڈلینڈ نے یہ اعتراف بھی کیا کہ یوکرائن کی امداد کو جو بائیڈن کے خلاف تحقیقات سے جوڑنا نا مناسب عمل تھا۔
مزید لوڈ کریں