سٹالٹنبرگ نے جرمن اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ داعش نے ایک زمانے میں شام اور عراق کے وسیع علاقے پر قبضہ کر رکھا تھا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے انسداد دہشت گردی کے معاون کا کہنا ہے کہ نسلی پرستی کے نظریات رکھنے والے گروہوں نے اسلامی شدت پسند گروپس کی طرح لوگوں کو بھرتی کرنا اور ان کو شدت پسند بنانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
ترکی کے وزیر داخلہ نے استنبول میں کہا ہے کہ یورپی ملکوں کے شہری جو شام میں دولت اسلامیہ کے لیے لڑتے رہے ہیں، انھیں واپس لینے سے انکار ’’ہمیں قبول نہیں‘‘، اور یہ ایک غیر ذمہ دارانہ طرز عمل ہے۔
اسلامی انقلاب سے قبل، ایران امریکہ کا قریبی اتحادی تھا۔ لیکن اس بحران کے نتیجے میں دوستی دشمنی میں بدل گئی، جس کے شدید اثرات ابھی تک باقی ہیں۔
ایلس ویلز کاکسس بازار میں بنگلہ دیشی اہل کاروں اور بین الاقوامی اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گی، اور ان سے انسانی ہمدردی کے منصوبوں پر بات چیت کریں گی۔
اس بیان کے جواب میں، بھارت کا کہنا ہے کہ جموں اور کشمیر کے علاقوں کی تنظیم نو بھارت کا اندرونی معاملہ ہے اور چین اس معاملے میں بھارت کے دیرینہ مؤقف سے بخوبی آگاہ ہے۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے میزائلوں سے متعلق اپنے متعدد بیانات میں کہا ہے کہ یہ میزائل جمعرات کی شام جنوبی پھیانگن صوبے سے تقریباً تین منٹ کے وقفے سے داغے گئے تھے۔
امریکہ میں سال 2016 کے انتخابات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے لیے چیلنج ثابت ہوئی تھی۔ اس انتخابی مہم میں استعمال ہونے والے اشتہارات پر سخت تنقید بھی کی جاتی رہی ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا، ’’ہو سکتا ہے کہ ہمیں تیل کیلئے لڑنا پڑے۔ ایسا کرنا بالکل ٹھیک ہوگا۔ ہو سکتا ہے کہ کوئی اور بھی تیل حاصل کرنے کا خواہشمند ہو۔ تاہم, ایسی صورت میں اسے ہم سے لڑنا ہوگا۔ لیکن وہاں بہت بڑی مقدار میں تیل موجود ہے۔‘‘
جرمن وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ’’قانون میں دیے گئے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے، ہم رجعت پسند خیالات کی بنیاد پر کی جانے والی دہشت گردی اور یہودیوں کے خلاف امتیاز کے معاملات سے نمٹیں گے‘‘۔
مذکورہ بل کی منظوری سے 1923 کے بعد پہلی بار 12 دسمبر کو قبل از وقت انتخابات منعقد کروائے جائیں گے۔ انتخابات کے نتائج کا اعلان 13 دسمبر کو کیا جائے گا۔
ڈنمارک کا یہ لائٹ ہاؤس ربجرگ کنوڈ ٹاور کہلاتا ہے۔ یہ 76 فٹ بلند ہے۔ اس کی تعمیر تقریباً سوا سو سال پہلے شروع ہوئی تھی اور مکمل ہونے کے بعد 1900 میں اسے پہلی بار روشن کیا گیا تھا۔
مزید لوڈ کریں