رسائی کے لنکس

logo-print

مردوں کے مساوی تنخواہ، لاطینی خواتین 2224 تک انتظار کریں


لاطینی امریکہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سگریٹ فیکٹری میں کام کر رہی ہے۔ فائل فوٹو

ایک سفید فام مرد کے مقابلے میں، امریکہ میں لاطینی خواتین کو ایک ڈالر کے مقابلے میں 53 سینٹ اجرت ملتی ہے۔ موجودہ رجحان کو مد نظر رکھتے ہوئے، مساوات کےحصول کے لیے ایک طویل مدت درکار ہو گی۔

سال 2018ء کے آغاز کے تقریباً 23 ماہ بعد، آخرکار، اوسط لاطینی خاتون کو امریکہ میں اتنی اجرت میسر آئی جتنی کہ ایک سفید فام مرد ایک سال میں حاصل کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق، ایک ہسپانوی خاتون 2017 میں ایک سفید فام مرد کے مقابلے میں محض نصف کما پائیں۔ یعنی ایک سفید فام کے ایک ڈالر کمائی کے مقابلے میں اسے 53 سینٹ اجرت ملی۔

اجرت میں یہ فرق خطرناک حد تک بڑھتا جا رہا ہے۔ اگر 2016ء کے اعداد کو سامنے رکھا جائے تو سفید فام مرد کے ایک ڈالر کے مقابلے میں ایک لاطینی خاتون کو 67 سینٹ ملا کرتے تھے۔

جب آپ آبادیات کے تمام اعداد و شمار ملا کر دیکھیں تو بھی لاطینی خواتین کو دو اپریل 2019ء کے بعد اتنی اجرت مل پائی جتنی کہ 2018ء میں ایک سفید فام مرد کو ملتی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق، ایک سفید فام مرد کے مقابلے میں، اصل آبائی امریکی خواتین ایک ڈالر کے معیار پر 58 سینٹ کماتی ہیں؛ سیاہ فام خواتین ایک ڈالر کے مقابلے میں 61 سینٹ؛ جب کہ امریکہ میں سفید فام اور ایشیائی خواتین تقریباً یکساں کماتی ہیں، یعنی بالترتیب، 77 سینٹ اور 85 سینٹ۔

تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ تعلیم، تجربے اور جہاں کہیں بھی وہ رہتی ہوں، لاطینی خواتین کے معاملے میں یہ فرق ہر جگہ موجود ہے۔

مزید یہ کہ 'انسٹی ٹیوٹ فور ویمینز پالیسی' کی جانب سے کی گئی تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ بہتری نہ آنے کی موجودہ شرح کو سامنے رکھا جائے تو 205 برس درکار ہوں گے، تب کہیں جا کر امریکہ میں لاطینیوں کو مساوی تنخواہ ملے گی۔

اس کی وضاحت یوں ہو جاتی ہے کہ لاطینی خواتین کو 2224ء کا انتظار کرنا ہو گا، تب کہیں جا کر انھیں سفید فام مرد کے مساوی اجرت مل پائے گی۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG