رسائی کے لنکس

logo-print

ایران: چار عشروں بعد خواتین نے اسٹیڈیم میں فٹ بال میچ دیکھا


ایران میں خواتین پر اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے پر پابندی سن 1979ء میں ایرانی انقلاب کے بعد سے عائر کی گئی تھی۔ 

ایران میں خواتین نے چار دہائیوں بعد جمعرات کے روز مردوں کا فٹ بال میچ دیکھا۔ پچھلے ماہ فٹ بال کی عالمی تنظیم ‘فیفا’ نے ایران سے مطالبہ کیا تھا کہ ایران خواتین کو مردوں کے فٹ بال میچ دیکھنے کی اجازت دے۔

خواتین پر اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے پر پابندی سن 1979ء میں ایرانی انقلاب کے بعد سے عائر کی گئی تھی۔

ایران اور کمبوڈیا کے درمیان عالمی کپ 2022 کے کوالیفائنگ میچ کو دیکھنے کے لیے تقریباً 4 ہزار ایرانی خواتین میچ دیکھنے تہران کے فٹ بال اسٹیڈیم پہنچیں۔ جن کی سکیورٹی پر 150 خواتین اہلکار تعینات تھیں۔

ایران، کمبوڈیا سے یہ میچ صفر کے مقابلے میں 14 گول سے جیتنے میں کامیاب رہا۔

سرخ، سبز اور سفید رنگ کے لباس زیب تن کیے ایرانی خواتین کے لیے علیحدہ انکلوژر مختص کیے گئے تھے۔
سرخ، سبز اور سفید رنگ کے لباس زیب تن کیے ایرانی خواتین کے لیے علیحدہ انکلوژر مختص کیے گئے تھے۔

سرخ، سبز اور سفید رنگ کے لباس زیب تن کیے ایرانی خواتین کے لیے علیحدہ انکلوژر مختص کیے گئے تھے اور خواتین اور مرد شائقین کے درمیان کم از کم 200 میٹر کا فاصلہ رکھا گیا تھا۔ جبکہ 80 ہزار گنجائش کا یہ اسٹیڈیم تقریباً خالی تھا۔

انتیس سالہ نرس زہرہ پشاہی نے امریکی خبر رساں ادارے ‘اے پی’ کو بتایا کہ وہ اتنی خوش ہیں کہ آخر کار انھیں یہ موقعہ مل ہی گیا کہ ہم اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے آئے۔ یہ انتہائی خوشی کی بات ہے۔

اے پی کے مطابق خواتین نے نعرے لگائے کہ آخر کار ہم یہاں پہنچ ہی گئے۔

خواتین اور مرد شائقین کے درمیان کم از کم 200 میٹر کا فاصلہ رکھا گیا تھا۔
خواتین اور مرد شائقین کے درمیان کم از کم 200 میٹر کا فاصلہ رکھا گیا تھا۔

ایران میں جنسی امتیاز کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب 29 سالہ سحر خدا یاری نامی لڑکی کے خلاف مرد کا بھیس بدل کر فٹبال بال میچ دیکھنے کی کوشش کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا۔ سحر نے اپنے خلاف درج ہونے والے مقدمے کی سماعت کے موقع پر عدالت کے باہر اپنے آپ کو آگ لگالی اور ایک ہفتے بعد سحر خدا پاری کا انتقال ہوگیا تھا۔

سحر خدا یاری کے انتقال کے بعد ایرانی حکومت پر شدید تنقید کی گئی اور خواتین کو مردوں کے میچ دیکھنے کی اجازت دینے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔

اس ضمن میں فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے بھی ایران پر دباؤ ڈالا کہ وہ خواتین کو فٹ بال میچ دیکھنے کی اجازت دے۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں سعودی عرب نے بھی خواتین کو کھیلوں کے میچ دیکھنے کی اجازت دی ہے۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG